4 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے کہا ہے کہ اسلام دین کامل ہے اور انسانی معاشرے میں ترقی کررہا ہے۔

ابنا: علی اکبرصالحی نے آج تہران میں منعقدہ ڈاکٹرائين آف مہدویت کانفرس سے خطاب میں کہا کہ دین اسلام نے مغربی مکاتب فکر کو کنارے لگا کر اپنی برتری ثابت کردی ہے اور انسان کو حرکت میں لانے والے دین کی حیثیت سے سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین اسلام بدستور ترقی کرتے ہوئے دنیا میں پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو دین اسلام کے مختلف پہلوؤں کو سمجھ صحیح طریقے سے اھل عالم کو اس سے آشنا کرانا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مہدویت کا عقیدہ قرآن میں موجود ہے اور تمام ادیان الھی مھدویت کے قائل ہیں۔ ادھر مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اس کانفرنس سے خطاب میں ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل میں جن پر اسلامی فرقوں کا اتفاق ہے منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی علیہ السلام کا ظہور ہے۔ ....... /169